معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناءفیصل کے ہاں بیٹے ’فرمان قریشی‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیصل قریشی اور اُن کی اہلیہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے نئے مہمان کی آمد کی خبر شیئر کی ۔
فیصل قریشی نے فرمان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماسٹر فرمان کو دنیا میں خوش آمدید۔‘
انہوں نے مداحوں سے بیٹے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔
ثناء فیصل نے انسٹاگرام پر نومولود فرمان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اسپتال سے گھر پہنچنے پر فرمان کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے۔
فیصل قریشی کے یہاں ننھے مہمان کی خبر پر مداحوں سمیت ساتھی اداکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات شیئر کئے جا رہے ہیں۔
فیصل قریشی کے بہترین دوست اور اداکار اعجاز اسلم، اداکارہ مومل شیخ سمیت ایمن خان و دیگر نےمبارک باد کے پیغامات جاری کئے۔
اداکار و گلوکار فخر عالم نے فیصل قریشی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب میں اپنے بھتیجے کے ساتھ سالگرہ منایا کروں گا۔