• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف اداکار فیصل قریشی اور ہدایت کار سہیل جاوید کی فلم’سوری‘ کی کاسٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ کو متعارف کروایا گیا جن میں فیصل قریشی، آمنہ شیخ،زاہد احمد اورسونیا حسین شامل ہیں۔

تقریب میں فلم انڈسٹری کے نامور ناموں نے بھی شرکت کی،جن میں اداکار ندیم بیگ، ثمینہ پیرزادہ، ہمایوں سعید، فہد مصطفی، عبداللہ کادوانی ، جاوید شیخ ،ثنا فیصل، فیضان شیخ، عدیل عادی، عرفان ملک ، آسمہ نبیل، عدنان صدیقی و دیگر شامل ہیں۔

فیصل قریشی کی بڑے پردے پر واپسی
فہد مصطفی
فیصل قریشی کی بڑے پردے پر واپسی
ندیم بیگ، ثمینہ پیرزادہ
فیصل قریشی کی بڑے پردے پر واپسی
ہمایوں سعید
فیصل قریشی کی بڑے پردے پر واپسی
جاوید شیخ

اس موقع پر سہیل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے، یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جو یقینا شائقین کے دل موہ لے گا۔

فلم کی کہانی سہیل جاوید اور آصمہ نبیل نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جس کی ہدایات سہیل جاوید دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ فلم فیصل قریشی کی بڑے پردے پر واپسی ہے، انہوں نے فلم انڈسٹری کے احیاء کے بعد اب فلم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے فلم منٹو میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔

فلم اگلے سال 2019 میں ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین