پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے ، میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
اسٹیدیم کی اندرونی بلڈنگ پر رنگ روغن جاری ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو روز میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ، انکلوژرز بھی صاف کر دیے گئے ہیں، جبکہ میچز کے لیے سینٹر کی دو پچز کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی پچز کی تیاری میں ہدایات دی ہیں ، ذرائع کے مطابق پچز بیٹنگ فرینڈلی ہوں گی۔