آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز


ٹیسٹ کرکٹر بلال آصف نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیئے، جلد ہی پہلا گانا ریلیز کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ جلد ہی اپنا نیا گانا ’اکھیاں‘ ریلیز کرنے جارہے ہیں جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے والے بلال آصف نے اپنے گانے کا پوسٹر بھی شیئر کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اپنے نئے گانے کی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں۔

بلال آصف کے شیئر کردہ پوسٹر کے مطابق ڈیبیو گانے کی کمپوزنگ لکی علی نے کی ہے اور میوزک گوہر علی بابو نے ترتیب دیا ہے۔ گانا ’اکھیاں‘ بلال آصف  نے خود لکھا اور گایا ہے۔

گانے کے پوسٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گانے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ گانا ’ہِٹ‘ ہوگا۔

دیگر کرکٹر حسن علی، جنید خان، سلمان بٹ، عتیق الزمان نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

اس سے قبل بھی بلال آصف کی گلوکاری کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی مل چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی جانب سے اپنے مداحوں کو ایک بڑے ’سرپرائز‘ کے انتظار کا کہا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید