• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل کیا جاسکتا ہے، کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کی جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا حلف نامے اور الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں تاحیات نااہل کیا جاسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے اور حقائق کو چھپانے کے جرم میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کے ساتھ ساتھ ان کے الیکشن کو کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اس وقت وہ امریکی شہری تھے اور یہ کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جانے والا حلف نامہ جعلی تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حلفاً کہا کہ وہ صرف پاکستانی شہری ہیں تاہم دستاویزات سے ثابت ہوا جب انہوں نے کاغذات جمع کرائے وہ امریکی شہری بھی تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ثابت ہوجائے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے تو نااہل ہوجائیں گے۔

تازہ ترین