سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں شہریوں کو سرکاری نرخ پر سستے آٹے کے اسٹال لگا کر فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں آٹے کی قلت مزید سر اٹھانے لگی
یہ بھی پڑھیے: آٹا ایک دن میں کم از کم 10 روپے کلو مہنگا!!
وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کے مختلف شہر حیدرآباد، ٹھٹہ، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں جبکہ کراچی کے 22 سے 25 بچت بازاروں میں سستے آٹے کے اسٹال لگائےگئے ہیں۔
اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ شہری اسٹالوں سے دس کلو آٹے کے تھیلے سرکاری نرخ پر خرید سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: علی زیدی نے آٹے کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرادیا
یہ بھی پڑھیے: آٹے کا کوئی بحران نہیں، فیاض چوہان
وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ بچت بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 430 روپے میں دستیاب ہے جبکہ آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے بروقت گندم کی خریداری نہیں کی، سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث ان کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی۔