• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پہلی غیر ملکی ویٹرنز ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان

ملکی ہاکی میں پہلی مرتبہ غیر ملکی ویٹرنز ہاکی ٹیم عمان ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جس کا سہرا ماسٹرز ہاکی کے روح رواں سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین کے سر ہیں، ٹیم نے دو میچ کھیل لئے ہیں اب تیسرا ٹیسٹ بدھ کو کھیلا جائے گا، دوسری جانب پاکستان ویٹرنز ہاکی ایسوسی ایشن نے رواں سال اگست میں چھ قومی ماسٹرز کپ کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ویٹرنز ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سمیر حسین غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت میں مصروف ہیں، جس میں متحدہ عرب امارات، عمان، ملائیشیا نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے اور ٹور نامنٹ میں شرکت پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ یوکرائن اور اٹلی کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ 

پہلی غیر ملکی ویٹرنز ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان
کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کا داوُ د کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

جنہوں نے مثبت یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیاء کپ سے قبل اپریل میں اپوہ ملائیشیاء میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جونیئر ٹیم کی شر کت کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو مستقبل کے حوالے سے تیار کرنا اور انہیں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل بڑے میچوں کا تجربہ دلانا ہے۔

کھیل سے طلبا میں تعمیری سوچ پیدا ہوتی ہے جو ملک اور قوم کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے یہ بات نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ کلفٹن پرمہمان خصوصی کے حیثیت سے نیشنل بینک کے گروپ چیف ایس ای وی پی طارق جمالی نے نیشنل بینک انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے کھلاڑیوں اور تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پہلی غیر ملکی ویٹرنز ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان
جمیل احمد ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلد یہ عظمیٰ کراچی کے ایم سی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی منٹگمری جیمخانہ کے کپتان غازی ناصر کو دے رہے ہیں اس موقع پر ندیم خان اور مظہر اعوان بھی موجود ہیں

اس مو قع پرشعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم ،جاوید اشرف ،اقبال واحد، سعید آزاد ،انورفاروقی ، عظمت اللہ خان،غلام محمد خان ،شاہد نواب، زاہد شہاب، رشید بلوچ ،ارشد احسین ، عارف بھوپالی ، افشاں شکیل ،سلمان حسین کاظمی ،فیصح الرحمن ، سمیرسلیم ، سید ناصراسمیئل ، زاہد تاج، قمرعلی،سلیم ولی ،نجیب عزیذ اور دیگر شخصیات نے شر کت کی۔ طارق جمالی نے مزید کہا کہ نیشنل بینک معاشی سرگرمیوں کے علائوہ کھیلوں پر بھی بھر پور توجہ دے رہا ہے۔اقبال قاسم نے مزید کہا کہ میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کو شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں ہماری بھر پور مدد کی۔

پہلی غیر ملکی ویٹرنز ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان
شکریہ جناح ہاکی ٹور نامنٹ کے اختتام پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری فاتح کپتان قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سمیر حسین کو ٹرافی دے رہے ہیں ساتھ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی نمایاں ہیں

مہمان خصوصی طارق جمالی صاحب کو اقبال قاسم نے یادگاری شیلڈ پیش جبکہ بیسٹ بٹسمین آف دی ٹورنامنٹ مرزا سعد بیگ ، بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ سعد عبدالرحمن ، بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ عبداللہ خالد ، بیسٹ پلیرآف دی ٹورنامنٹ مرزا سعد بیگ کو انعامات سے نوازا نظامت کے فرائض نسیم راجپوت نے سرانجام دیے۔نیشنل بینک انٹر اسکول ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینٹ پال اسکول نے سینٹ پٹرک اسکول کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر نیشنل بینک انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے ونر قرار پائے۔ کے ایم سی انٹر کلب مینز ڈبلز بیدمنٹن چمپئن شپ کا فائنل نیشنل کوچنگ کلب نے جیت لیا۔

پہلی غیر ملکی ویٹرنز ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان
نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گروپ چیف طارق جمالی کو شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں

مہمان خصوصی عمران احمد سینئر ڈائریکٹر کھیل و ثقافت بلدیہ عظمیٰ کراچی نے انعامات تقسیم کیے، انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، ان کی جگہ توقیر مہاجر کو نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے، ایس ایم سبطین نے فیڈریشن کے عہدے داروں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بعض گھریلو مصروفیات کے باعث مزید ذمے داری نہیں نبھاسکتے ہیں۔

انہوں نے پی او اے کے حالیہ انتخابات میں بھی کوئی عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات اور حکومت کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے بھی خاصی مایوسی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین