• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کے بحران کا علم نہیں، لیکن معلوم ہونا چاہیے تھا، صدر

صدر مملکت عارف علوی کی میڈیا سے  گفتگو


صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں آٹےکے بحران سے لاعلمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے لیکن معلوم ہونا چاہیے تھا۔

کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) اور امراض قلب (این آئی سی وی ڈی )میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر مملکت نےکہا کہ دعوے کرتے وقت انہیں خزانے کی حالت کا علم ہی نہیں تھا۔

کراچی میں اسپتالوں کے دورے کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مریضوں کو پریشان کئے بغیر ان اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کویقینی بنایا جائے گا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ سب سے پہلے این آئی سی ایچ پہنچے جہاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے ان کا استقبال کیا اور اسپتال کے مختلف واڈز کا دورہ کرایا ۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں، اسپتال میں ایک ایک بستر پر چار سے پانچ بچے موجود ہیں جبکہ ادویات مریضوں کو باہر سے لینی پڑ رہی ہیں۔

این آئی سی ایچ کے بعد صدر مملکت این آئی سی وی ڈی پہنچے جہاں ڈاکٹر ندیم قمر نے ان کا استقبالُ کیا اور اسپتال کا دورہ کرایا، میڈیا سے گفتگو میں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ صدر مملکت نے اسپتال کی کاوشوں کو سراہا ۔

اپنے دورے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عدالتی حکم پر مریضوں کو پریشان کئے بغیر ان اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کویقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین