پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ملیر میں خاتون کارکن کے گھر جاکر اُس کی عیادت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی شرقی میں ملیر کے علاقے کرسچین کالونی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کی نائب صدر کی عیادت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک جیالی روما مشتاق مٹو کے گھر پہنچے تو اپنے لیڈر کو دیکھ کر خاتون کارکن کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خاتون کارکن روما مشتاق مٹو کے لیے دعائے صحت بھی کی۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کارکنوں کی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیالوں کی خوشی میری خوشی، اُن کا درد میرا درد ہے۔
صوبائی وزیر اور کراچی کے صدر سعید غنی اور ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند بھی اس موقع پر موجود تھے۔