• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان


ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی۔

سابق کپتان ثناء میر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ثناء میر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، اُن کی حالیہ پرفارمنس اچھی نہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی سربراہ عروج ممتاز نے کپتان بسمہ معروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بسمہ معروف پاکستان کی قیادت کریں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، انعم امین، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، عائشہ نسیم، ارم جاوید، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا نواز وکٹ کیپر اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ وہ تجربہ کی وجہ سے چاہتی تھیں کہ ثناء میر ٹیم میں شامل ہوں۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ 21 فروری کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی میں ہوگا۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 26 فروری کو کینبیرا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین