• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیتھ سر ٹیفکیٹ کے اجراء کی کوئی فیس نہیں ہے ، پنجاب حکومت


پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیتھ سر ٹیفکیٹ کے لیے حکومت کسی قسم کی فیس چارج نہیں کر رہی ، جبکہ ڈیتھ سر ٹیفکیٹ کے اجراء کی کوئی فیس نہیں ہے ۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کی کوئی فیس نہیں ہے البتہ ڈوپلیکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے 100 روپے چارج کیے جاتے ہیں۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سےجھوٹی اور بے بنیاد خبریں چل رہی تھیں کہ پنجاب حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس 300  روپے سے بڑھاکر1200 کردی ہے، تاہم یہ پروپیگنڈا جھوٹا اوربے بنیاد ہے اورعوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بالکل مفت حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

تازہ ترین