آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گندم برآمد کرنے کی تحقیقات ہونا چاہیے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہا ب کا کہنا ہے کہ گندم کے بحران سے پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سامنے آگئی ہے،تحقیقات ہونی چاہیے کہ گندم کس نے کس کے حکم پر ایکسپورٹ کی ہے، بیان بازی سے گریز کرکے بحران کا خاتمہ کیا جائے،پیر کو کراچی جیم خانہ میں سندھ اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود کھلاڑی رہے ہیں لیکن وہ اپنا ماضی بھول گئے ہیں، جن کھلاڑیوں نے میڈلز جیتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔سندھ حکومت منگل تک آٹے کے بحران پر قابو پا لے گی،کراچی میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتا ل کی وجہ سے یہ بحران سنگین ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید