کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے دبئی سےآنے والے طحہ نامی مسافر کے سامان سے 58 لاکھ روپے کے 53موبائل فونز اور غیر ملکی شراب کی 16بوتل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.2 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالر 43 سینٹ ہوگئی ہے۔
برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں، کانگریس کو کوئی اقدام کرنا ہوگا۔
امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر اور بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ایرانی لیڈروں کو گالیاں دینا نہ صرف شرم ناک ہے بلکہ اس سے ان کی بوکھلاہٹ بھی عیاں ہوتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام پر فارم 47 کے ذریعے نااہل حکمران مسلط کردیئے گئے، آئندہ الیکشن میں کسی کو عوام کے ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا، صوبے کے مختلف شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں پیر کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا ہے کہ عظیم پورہ فلائی اوور کا 45 فیصد کام 27 دنوں میں مکمل ہوگیا ہے۔
مالاکنڈ میں دیور نے مبینہ طور پرسوشل میڈیا کےلیے ویڈیوز بنانے پر بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ آبنائے ہر مز کے بحری راستے کی جلد بحالی صرف جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔
دنیا کے سب سے قدیم خشکی کے جانور سمجھے جانے والے سیشلز کے دیوہیکل کچھوے جوناتھن کے مرنے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر بدھ کے روز کئی پوسٹ سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ 193 سالہ جوناتھن مر گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بجلی کی بچت کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کردیا ۔
ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر کانگا لکشمی کے مطابق خواتین میں 45 سال کی عمر کے بعد جگر میں چربی تیزی سے بڑھتی ہے، جس کی بڑی وجہ ایسٹروجن ہارمون کی کمی ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔
ششی تھرور نے بالی ووڈ فلم امر اکبر انتھونی کا حوالہ دے کر نئے اور پرانے بھارت کا موازنہ کیا اور کہ کہا کہ ماضی کے بھارت میں انٹرٹینمنٹ کے ذریعے بھی محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاتا تھا۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور کو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی تقریب میں اپنی ہم شکل مل گئیں، اس موقع پر دونوں نے پاپارازی کو اکٹھے پوز دیئے، مداح حیران رہ گئے کہ ان میں سے اصل کون ہے؟ واضح رہے کہ نیتو کپور این ایم اے سی سی گالا کی تیسری سالانہ تقریب میں شریک تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 8 بجے رات کا وقت ایران میں رات 3:30 بجے کا وقت ہوگا، جبکہ پاکستانی وقت بدھ کی صبح 5 بجے ہوگا۔