• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کیلئے 25مقامات پر اسٹال لگا دیئے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے میں شہریوں کوسرکاری نرخ پر سستےآٹےکے اسٹال لگاکر فراہمی شروع کر دی، کراچی کے 22 سے پچیس بچت بازاروں میں سستےآٹےکےاسٹال لگائے گئے ہیں، لیاقت آباد،لانڈھی،کورنگی،پی این ٹی سوسائٹی، کورنگی صنعتی ایریا،لانڈھی لیبر کالونی شاہ لطیف ٹاؤن، سچل گوٹھ،ڈالمیا، گلشن حدید فیز2 میں بھی بچت بازاروں میں اسٹال لگائے گئے ہیں یہ بات صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری بچت بازاروں میں جاکر اسٹالوں سے دس کلو آٹے کےتھیلےسرکاری نرخ پر خرید سکتے ہیں،کراچی میں کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ خواراک کے افسران نگرانی کررہے ہیں،کراچی کے تمام فلورملز کے باہر بھی سستا آٹا فروخت کیا جارہاہے، فلورملز کے باہر اور تمام بچت بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلہ 430روپےمیں دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین