• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت3افراد جاں بحق،ایک شخص کی لاش ملی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت3 افراد جاں بحق،ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے ریڈیو پاکستان کے قریب سڑک عبورکرتے ہوئے کار کی ٹکر سے 35 سالہ جمیلہ جاں بحق ہوگئی، فرئیر تھانے کی حددو پنجاب چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 41 سالہ مقبول زخمی ہو گیا ، جسے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا ، سائٹ اے کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی 35 سالہ نسیم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا ، علاوہ ازیں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حددو چاکر ہوٹل کے قریب سے 60، 65برس کے شخص کی لاش ملنے کے اطلاع پر پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے،لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے،پولیس نے بتایا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متوفی ملنگ یا مستانہ تھا جو سردی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوا ، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔
تازہ ترین