• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وفاق سندھ حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے،سعید غنی

وفاق سندھ حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے،سعید غنی  


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سندھ حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے،ملک میں آٹے کے بحران سے لوگ پریشان ہیں وفاقی وزراءنے سندھ حکومت کو اسکاذمہ دارقرار دیا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ دس دن تک ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال رہی تاہم اب گندم پہنچنا شروع ہوگئی ہے اورسوالاکھ بیگ پہنچ چکے ہیں،ان شاءاللہ جلد سندھ میں آ ٹے کابحران ختم ہو جا ئیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آٹے کا بحران بدانتظامی اورنالائقی کی وجہ سے ہوا وہاں سے کے پی میں گندم فیڈ ملز کو دی گئی لگتاہے انسانوں سے زیادہ مرغیاں اہم ہیں،سندھ میں اگرہم ذمہ دارہیں تو باقی ملک میں بحران کا کون ذمہ دار ہے،سعید غنی نے کہا کہ ایک وزیر نے نومبردسمبرمیں روٹی زیادہ کھانے جیسابیان دیا،لگتا ہے ان مہینوں میں وہ خود زیادہ کھاتے ہونگے آٹا بحران بدانتظامی سے پیداہواہے دوسری طرف ہمارے صدرمملکت کو آٹے کے بحران کا پتہ ہی نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے معاملات میں وفاق کی بے جا مداخلت اس کی سیاسی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین