• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

جنوبی میکسیکو میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے۔

میکسیکو کی بحریہ کے مطابق اوکساکا اور ویراکروز کی ریاستوں کو جوڑنے والی ٹرین نِزاندا کے علاقے میں ایک موڑ سے گزرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرین میں عملے کے 9 ارکان سمیت 250 افراد سوار تھے، 139 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ 98 زخمیوں میں سے 36 افراد زیر علاج ہیں۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک پر اپنے بیان میں کہا کہ زخمیوں میں کم از کم 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید