• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پولیس صرف 38.6 فیصد کیسز حل کرنے میں کامیاب رہی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی پولیس جرائم پیشہ افراد کی بڑی تعداد کو واردات کا سراغ لگائے بغیر چھوڑ دیتی ہے یا پھر بڑے پیمانے پر تحقیقات کو ترک کردیا جاتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صرف انگلینڈ اور ویلز میں 20 لاکھ 40 ہزار 976 مختلف نوعیت کے جرائم رپورٹ ہوئے، جو اوسطاً تقریباً 5 ہزار 6 سو یومیہ یا 3.8 فی منٹ کے برابر ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز پولیس کی طرف سے درج کیے گئے 5.3 ملین جرائم میں سے صرف 38.6 فیصد کو حل کرنے میں کامیاب رہی، بیشتر معاملات میں مشتبہ افراد کی شناخت نہیں ہوئی۔ 

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس کو صرف 3 فیصد جنسی جرائم کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں 1 مشتبہ شخص پر فرم جرم عائد کی گئی۔ 

تشدد کے 6.3، ڈکیتی کے 8.1، چوری کے 7.6 اور 4.8 فیصد گھریلو چوریوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید