• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا خطرے کی گھنٹی ہے، سابق ترک وزیراعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترکیہ کے سابق وزیراعظم احمد داؤد اعولو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا خطرے کی گھنٹی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مسلم ممالک کے ٹکڑے اور اہم ریاستوں کو کمزور کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

احمد داؤد اعولو نے کہا کہ اسرائیل خلیج عدن سے بحیرہ احمر کی بربیرا بندرگاہ تک رسائی چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے اسرائیل اہم مسلم ممالک مصر اور سعودی عرب کو گھیر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، مصر، سعودی عرب مل کر امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے بات کریں۔

سابق ترک وزیر اعظم نے کہا کہ بروقت اقدام نہ کرنے والے ممالک اور رہنما تاریخ کے سامنے ذمہ دار ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید