برطانیہ میں تقریباً 5.7 فیصد فوڈ آؤٹ لیٹس صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے، جن کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فوڈ اسٹینڈرز ایجنسی (ایف ایس اے) کی طرف سے حفظان صحت کی درجہ بندی کے دوران تقریباً 36 سو آؤٹ لیٹس اتنے گندے نکلے جہاں بنیادی طو رپر معائنہ ناکام رہا۔
ہر 17 میں سے ایک ٹیک وے اور سینڈوچ کی دوکانیں مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہیں جبکہ 175 آؤٹ لیٹس نے صفر اسکور حاصل کیا، جو بدترین درجہ بندی میں سرِ فہرست شمار ہوئے۔
بھارتی، چائینز ٹیک وے، کباب کی دوکانیں، پیزا پوائنٹس، برگر بارز وغیرہ بھی درجہ بندی میں پورا نہ اترنے والوں میں شامل تھے۔
کیڑوں کی افزائش، چوہوں کی موجودگی اور بعض مقامات پر ذخیرہ کردہ خوراک کی وجہ سے بدترین گندگی پائی گئی۔
انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں کھانا پیش کرنے والے مقامات کو صفر اور پانچ کے درمیان پیمانے پر رکھا گیا۔
ایف ایس اے نے فوری بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔