• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈکو ہرادیا،محمد صلاح کا ایک گول

لیور پول (جنگ نیوز) انگلش فٹبال کلب لیور پول نے انگلش پریمیئر کے اہم میچ میں روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو گول سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کرلی۔ لیور پول گذشتہ 30برس میں پہلی بار کوئی بڑا ٹائٹل جیتنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ اتوار کی شب این فیلڈ میں لیور پول کو ورجل وان ڈائیک نے 14ویں منٹ میں برتری دلائی جبکہ اختتامی لمحات میں مصری سپر اسٹار محمد صلاح نے دوسرا گول کرکے فتح یقینی بنادی۔ لیور پول اب 22 میچز میں 64 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، اسے قریب ترین حریف مانچسٹر سٹی پر 16 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ محمد صلاح کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ سیزن میں ناقابلِ شکست رہنے کی بجائے پریمئیر لیگ جیتنے پر ہے ۔
تازہ ترین