ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب کی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل کا حملہ ناکام بنا دیا۔ترجمان عرب اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے کسی شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن سعودی ایئر ڈیفنس نے نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی میزائل کو نجران میں مار گرایا۔