• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمیشن کے تحت گریٹ ڈیبیٹ مقابلوں کا بلوچستان میں انعقاد

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے گریٹ ڈیبیٹ مقابلوں کے سلسلے میں پانچویں ایڈیشن کا انعقاد بلوچستان میںکیا۔ گزشتہ ہفتے کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ (بی یو آئی ٹی ای ایم ایس) میں بلوچستان بھر کی 9؍ مختلف جامعات کے 27؍ طلباء نے حصہ لیا۔ سخت مقابلے کے بعد بی یو آئی ٹی ای ایم ایس کے طالبعلم عصمت اللہ پہلے نمبر پر آئے جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے محمد عمیر دوسرے نمبر پر آئے۔ گریٹ ڈیبیٹ مقابلے دسمبر 2019ء سے مارچ 2020ء تک پاکستان کے 6؍ مختلف شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔
تازہ ترین