آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری 7 موٹرسائیکلوں، گاڑیس ے محروم

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،چھ موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل اڑا لی گئی۔ تھانہ وارث خان کو صلاح مرتضیٰ قیصر نے بتایا کہ ڈھوک فرمان علی سے میری گاڑی نمبر اے ایف ٹی 982 کی دونوں نمبر پلیٹس کوئی چور لے گیا۔تھانہ وارث خان کو فہد رضوان نے بتایا کہ الیکٹرونکس کی دکان پر کام کرتا ہوں میں ، سمیر اکبر ، محمد مرتضیٰ اور اعجاز شاہ کے ہمراہ دکان پر موجود تھا کہ 4 ملزمان دکان میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے 5لاکھ 65ہزارپانچ سوروپے ، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کار ڈ چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ تھانہ وارث خان کو سید محمد ازرم علی زیدی نے بتایا کہ میں اپنا سائن بورڈ کا دفتر بند کر کے گھر گیا واپس آیا تو تالا ٹوٹا ہوا تھا ۔دفتر سے چیک کیا تو میرا لیپ ٹاپ اورجوتوں کاجوڑاکوئی چور لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو تیمور انور نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں ساڑھے تین ہزار روپے ، شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کار ڈ اور40ہزار روپے مالیت کا چیک تھا ۔ تھانہ صادق آبادکو حمزہ یٰسین نے بتایا کہ اپنے

موٹرسائیکل نمبر آرآئی کے9570 پرکال سنٹر کمرشل مارکیٹ سے چھٹی کر کے چاندنی چوک کالج کے پاس پہنچا تو دو ملزم اسلحہ کی نوک پر مجھ سےموٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ تھانہ صادق آبادکو عبدالرحیم نے بتایا کہ ٹائل کے شوروم میں ملازمت کرتا ہوں ایک مرد اور عورت میری دکان پر آئے جودھوکہ دہی سے کاونٹر دراز سے بٹوا نکال کرلے جس میں 16ہزارروپے ، اے ٹی ایم کارڈ اور گاڑی کا لائسنس تھا۔تھانہ کینٹ کو خرم نعمان نے بتایا کہ میں اورایک گاہک ہارون دکان میں موجودتھے کہ2 ملزم دکا ن میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر 25ہزارروپے جبکہ ہارون سے 25سوروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کو محمد ریاض خان نے بتایا کہ کسی نے میری گاڑی میں سے میری بیٹری چوری کرلی۔تھانہ کینٹ کو چودھری فیصل نے بتایا کہ میں اور میرا دوست ارحم سی بی کالج کے گیٹ کے پاس کھڑے تھے کہ2 موٹرسائیکل سوار آئے اوراسلحہ کی نوک پر مجھ سے طلائی گھڑی ،50 ہزارروپے، ڈرائیونگ لائسنس،اسلحہ لائسنس شناختی کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ ،گاڑی کی چابی اور موبائل جبکہ میرے دوست ارحم سے موبائل وطلائی انگوٹھی چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کو آزادگل نے بتایاکہ میں اپنی دکان میں موجودتھاکہ3 موٹرسائیکل موٹرسائیکل سوار آئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 37ہزارروپے اور 2موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو ذاکرحسین نے بتایا کہ چور میرے گھر کے تالے تور کرپرائزبانڈ مالیتی40ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو کاظم رضا سید نے بتایا کہ چورنے میری بیوی کاموبائل چوری کرلیا۔تھانہ واہ کینٹ کو نجف خان نے بتایاکہ میں اور دانش کھاناکھانے جارہے تھے کہ 3 موٹرسائیکل سواروں نے ہمیں روکا اور مجھ سے گن پوائنٹ پر17ہزار 300روپے اورموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو ذیشان عبدالرشید نے بتایا کہ چور میرے گھر کی کھڑکی کی جالی کاٹ کر موٹرسائیکل نمبرایف ڈی کے-8445 ،طلائی زیورات اور40ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو مرتضی شاہ نے بتایاکہ تین نامعلوم لڑکے اسلحہ کی نوک پر اس سے موبائل فون اور ساڑھے آٹھ ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ کہوٹہ کو اسامہ اظہر نے بتایا کہ تین نامعلوم افراد سائل کو روک کر اسلحہ کی نوک پر دو موبائل اور 3ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ دریں اثنا ءتھانہ کھنہ کے علاقے مدینہ ٹا ئون میں محمد عرفان کے گھر کے باہر سےگاڑی نمبر اے جے کے 277 اور کر ا چی کمپنی کے علاقے جی ایٹ فور سے سلیمان نوید کی مو ٹر سائیکل آر آئی پی 818 گھر کے گیراج سے چوری ہو گئی ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقد مات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اسلام آباد سے مزید