• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے کا 48ہائوسنگ سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آر ڈی اے نے پی ایم پورٹل پر شکایات کےبعد راولپنڈی میں منظور شدہ 48ہائوسنگ سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کی منظوری 25 جنوری کو آرڈی اے کی گورننگ باڈی سے لی جا رہی ہے ، 15سال یا اس سے پہلے بننے والی ہائوسنگ سکیموں میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے رپورٹ تیار کروائی جائے گی کہ ان میں بننے والی بلڈنگ منظور شدہ نقشوں کے مطابق ہیں یاپھر بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی گئی ہے ، لے آئوٹ پلان کے مطابق جن مقاصد کیلئے جگہیں چھوڑنی تھیں وہ چھوڑی بھی گئی ہیں یا نہیں ، جن مقاصد کیلئے پلاٹ چھوڑے گئے تھے کیا موقع پر وہ ان مقاصد کیلئے استعمال بھی ہو رہے ہیں یا نہیں ۔ان سوسائٹیوں میں کتنے گھر وں کے نقشے پاس ہیں اور کتنے گھر بغیر نقشہ کے تعمیر ہوئے ہیں ۔ آرڈی اے ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے 2019کے بلڈنگ پلان اڈاپٹ کرنے کے بعد یہ پہلا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہو گا ۔ اس سے جہاں ایک ڈیٹا بیس بن جائے گا وہاں آرڈی اے کو ان سوسائٹیوں میں ہونے والی مبینہ غیرقانونی تعمیرات کی ریگولرائزیشن کی صورت میں اربوں روپے کی فیسیں بھی ملنے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین