• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں میں نقصان پر 5افسر نامزد،3برسوں کا آڈٹ کرنے کی سفارش

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن میں بجلی کے بلوں میں غبن کے الزام میںپانچ افسران نامزد ، تین برسوںکا آڈٹ ہو گا، انکوائری کمیٹی نے سفارشات چیف ایگزیکٹو کو بھیج دیں۔ لیسکو میکلو ڈ روڈ ڈویژن میں گزشتہ سال جولائی سے اکتوبر کے دوران چار مہینو میں 25 سے 50ہزا ر روپے کے 200بلوں میں غبن کیا گیا جس سےسرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے نقصان ہوا ،انکوائری کے دوران ہی ریونیو آفس ریکارڈ روم میںپراسرار آگ لگنے سے بجلی کے بلوں کا تمام دستاویزی ریکارڈ اور کمپوٹر جل گئے ۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کو بھیجی گئی انکوائری رپورٹ میں اس واقعہ پر پانچ افسران کےخلاف ریگولیشن اینڈ ڈیپارٹمنٹل رولز (آر اینڈ ڈی رولز) کے تحت شوکاز نوٹس اور گزشتہ تین برسوںکے بلوںکا آڈٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ افسران میں ایکسین فیضان قادر ملک، ریونیو افسر محمود الحسن،کمرشل اسسٹنٹ عاصم جعفری،عثمان دلشاد، توقیر عنصر شامل ہیں۔ریونیو افسر محمود الحسن نے موقف میںکہا کہ ریونیو ریکارڈ روم جلنے کے متعلق متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر کی درخواست دے چکے ہیں، فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آ جائیں گے ۔
تازہ ترین