• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کے لئے بجلی کے تمام انتظامات مکمل ہیں،بشیر احمد

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو کے کسٹمر سروس ڈائریکٹر بشیر احمد نے کہا ہے کہ23مارچ کو اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کے لئے لیسکو کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 22کروڑ روپے لاگت سے ٹیلی پروٹیکشن سسٹم خریدنے کے لئے کوریا کی کمپنی سے معاہدہ طے ہو چکا ہے جو ایک سال میں نصب ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو کے روٹ پر بجلی مہیا کر نے کے لئے 54میگا واٹ بجلی مہیا کی جائے گی جس کا فی یونٹ ریٹ 18روپے ہو گا، 132کے وی کے دو گرڈ سٹیشن مکمل ہو چکے ہیں جہاں سے آٹھ مختلف ذرائع سے بجلی مہیا ہو گی۔22کروڑ روپے لاگت سے ٹیلی پروٹیکشن سسٹم خریدنے کا ٹھیکہ کوریا کی کمپنی کو دیا گیا جس کاکام ایک سال میں مکمل ہو جائے گا جدید سسٹم کے ذریعے بجلی کی سپلائی کا تمام نظام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اسلام آباد سے کنٹرول ہو گا۔
تازہ ترین