• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کا اخلاق تباہ کیا جارہا ہے ،ابو الخیر زبیر

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )ملی یکجہتی کونسل اورجمعیت علماءپاکستان کے صدرشیخ الحدیث ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیرنےکہا ہے کہ اہل سنّت کے نوجوانوں اور مدارس کے طلباءکو امام شاہ احمد نورانی اورمجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی سمیت اپنے بزرگوں کے کردار سے باخبر ہونا چاہیے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں نوجوانوں ہی نے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰؐ میں ہر اول دستے کا کردارا داد کرکے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے انہوں نے کہا کہ آج پھر وطن عزیز میں طرح طرح کے فتنے سراُٹھا رہے ہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کا اخلاق تباہ کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین