• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلخیوں کو دہرانے کی بجائے قوم کے مفاد کیلئے سوچا جائے‘جمعیت ن

کوئٹہ( آن لائن )جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری حاجی عبدالستارچشتی نے کہاہے کہ ماضی کی تلخیوں کومزید نہیں دہراناچاہئے بلکہ کوتاہیوں اور غلطیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔بدقسمتی سے غلطیوں کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سےانتشاروافراتفری جنم لے رہی ہے خدانخواستہ ایسے حالات پیدانہ ہوجائیں کہ قوم کوندامت کاسامناکرناپڑے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوری اورآئینی عمل سے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانااور ملک کودرپیش اندرونی اوربیرونی سازشوں کا راستہ روکنے کیلئے ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی بجائے ملک وقوم کے اجتماعی مفاد کے بارے سوچیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کی زبان کا استعمال اس بات کی عکاسی کررہا ہے کہ یہاں جمہوریت نہیں۔ آئین کی بالادستی اورپارلیمنٹ کے آزادنہ فیصلوں کے بغیرہم مسائل سے نہیں نکل سکتے ۔طاقت اور غیر آئینی رویئے سے ملکی اورقومی مسائل حل کی بجائے مزید الجھ جائینگے ، حکومت یوٹرن لینے کی بجائے ماضی کے موقف سے پیچھے نہ ہٹے اداروں کی مداخلت جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
تازہ ترین