• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو احتجاج مہنگا پڑ گیا، شوکازملنے پر ایک کی حالت خراب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لیڈی ہیلتھ ورکر کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا،حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے باوجود شوکاز نوٹسز جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے،رابعہ نامی لیڈی ہیلتھ ورکر کی شو کاز نوٹس ملنے پر طبیعت خراب ہو گئی اوردل کی تکلیف پر نشتر ایمرجنسی داخل کر دیا گیا،لیڈی ہیلتھ ورکر نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، لیڈی ہیلتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حکومتی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے مذاکرات کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کی کال واپس لے لی لیکن لیڈی ہیلتھ ورکرز کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا ،نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکر ایسوسی ایشن کی صدر رخسانہ انور کی جانب سے احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ،انہوں نےکہا ہے کہ رابعہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار پروگرام ڈائریکٹر ہوں گے، احمد حسین ڈیہڑ کے کہنے پر احتجاج ختم کیا تھا،مگر اسکے باوجود شوکاز نوٹس مل رہے ہیں ،دوسری جانب نشتر پیرامیڈیکس نے بھی لیڈی ہیلتھ ورکر کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ،لیڈی ہیلتھ ورکر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے باوجودانتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین