• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے صنعتوں کے حوالے سے مشہور شہر فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مسافر بس الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کا شکار مسافر بس فیصل آباد سے چشتیاں جارہی تھی کہ تاندلیانوالہ میں شیرازی چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اس سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، ایم اے جناح روڈ پر بس الٹنے سے 2 افراد زخمی

حادثے میں 3 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے 20 زخمیوں کو الٹی ہوئی بس سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا ہے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، 20میں سے 5 زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

تازہ ترین