• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول نگر: مسافر بس الٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے فورٹ عباس جانے والی بس کو چک 175 مراد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چشتیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین