• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول نگر میں بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی


پنجاب کے شہر بہاول نگر میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 مسافر زخمی ہو گئے۔

بہاول نگر میں فورٹ عباس کے قریب تیز رفتار مسافر بس اُلٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بچے سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، ایم اے جناح روڈ پر بس الٹنے سے 2 افراد زخمی

شدید نوعیت کے زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال بھیج دیا گیا ہے، پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین