• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں اسنو کار ریس کے دلچسپ مقابلے


چین میں اسنو کار ریس کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں برف سے ڈھکے ٹریک پرتیزی سے دوڑتی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

چین کے صوبے جیلن کے شہر چنگچوں میں منعقد ہونے والی اس دلچسپ ریس میں چین بھر سے آئے 150سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

حصہ لینے والے کھلاڑیوں نےاپنی  ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دکھاتے ہوئے برف سے ڈھکے بل کھاتے1600میٹر طویل ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے۔

اس دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض ڈرائیور برفیلی ٹریک میں ایسے پھنسے کہ بہت پیچھے رہ گئے۔

منفرد نوعیت کے اس یخ بستہ ریس میں جہاں شرکاء نے گاڑیاں دوڑانے میں کمال مہارت دکھائی وہیں شائقین نے بھی اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین