• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا ہالیجی جھیل کا دورہ، مہمان پرندوں کیلئے سہولیات کا جائزہ

بلاول بھٹو کا ہالیجی جھیل کا دورہ، مہمان پرندوں کیلئے سہولیات کا جائزہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہالیجی جھیل کا دورہ کیا اور جھیل کے مہمان پرندوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہالیجی جھیل میں تین ماہ قبل مہمان پرندوں کے لیے تازہ پانی چھوڑا گیا تھا، جس کے بعد مہمان پرندوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ کر 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ایشیاء میں مہمان پرندوں کی سب سے بڑی پناہ گاہ کہلائی جانے والی ہالیجی جھیل سالانہ لاکھوں سے کم ہوکر ہزاروں پرندوں تک محدود ہوگئی تھی، تاہم چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی دلچسپی کے بعد مہمان پرندے انڈس فلائی وے کے اپنے آخری مسکن کی جانب دوبارہ ٹھکانہ بنانے لگے ہیں۔

ہالیجی جھیل میں 26 سال قبل 1994 میں آر بی او ڈی منصوبے کے بعد جھیل کو تازہ پانی کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔

مہمان پرندے سردیوں میں چھ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہالیجی جھیل میں اپنے آخری پناہ گاہ پہنچ کر واپسی کا سفر کرتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہالیجی جھیل کنارے سفید ناریل کا پودا بھی لگایا۔

ہالیجی جھیل کے اطراف 18 کلومیٹر پر مہمان پرندوں کے لئے درخت بھی بھی لگائے گئے ہیں۔

ہالیجی جھیل کو 1976 میں رامسر سائٹ جبکہ 1977 میں جنگلی حیات کی محفوظ پناہ گاہ قرار دیا گیا تھا، ڈیوک آف ایڈنبرگ نے 1982 میں ہالیجی جھیل کے انفارمیشن سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔

تازہ ترین