• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پو را کرے، حافظ احمد علی

کراچی(پ ر)جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہو نے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ گھروں میں خواتین کو شدید دشواری کا سامنا ہے،کار خانوں میں گیس نہ ہو نے سے مزدور پریشان ہیں ۔حافظ احمد علی نے جے یو آئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے مزید کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پو را کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش کا مستقل حل نکالا جائے اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو رو کنے کیلئے حکومت مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے جو کہ موقع پر ہی کارروائی کریں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے۔اجلاس میں جے یو آئی سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور، سیکریٹری اطلاعات مفتی عابد،پیر لیاقت علی شاہ،مولانا حماد مدنی،غلام مصطفیٰ فاروقی،عبدالستار بلوچ،مفتی محمد نقشبندی و دیگر نے شر کت کی۔

تازہ ترین