• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد سے شہر کا مثبت تاثر ابھرا، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون اور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل مقابلوں کے بعد ، بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم،سری لنکا کے خلاف کرکٹ میچز، عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم کی آمد اور دیگر کھیلوں کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے سے اس شہر کا مثبت تاثر دنیا کے سامنے گیا ہے، سندھ حکومت مستقبل میں عالمی مقابلوں کے انعقاد میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجاس کی تقریب حلف برداری کے دوران کیا، اس موقع پر سجاس کے سکریٹری اصغر عظیم، صدر آ صف خان، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصراقبال ودیگر موجود تھے۔

تازہ ترین