کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے دو قومی والی بال کھلاڑی مبشر رضا اور ادریس نیپال میں والی بال لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان آئے ہوئے کورین والی بال کوچ دو ماہ کی چھٹی پر وطن چلے گئے ہیں، پاکستان والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ان سے معاہدہ ایک سال کا ہے جس میں دوماہ کی چھٹی بھی شامل ہے۔