• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورئہ نیوزی لینڈ:دھون ٹی 20اوراشانت شرما ٹیسٹ سیریز سے باہر

 ممبئی (جنگ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم دورئہ نیوزی لینڈ سے قبل انجری مسائل میں گھر گئی۔ انجریز کے سبب اوپننگ بیٹسمین شکھر دھون ٹی ٹوئنٹی اور فاسٹ بولر اشانت شرما ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوگئے۔ بھارتی ٹیم پانچ ٹوئنٹی 20 میچوں سیریز کیلئے پیر کو نیوزی پہنچ گئی ہے۔ شکھر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بنگلور میں آخری میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ جبکہ اشانت شرما ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی نے دھون کی جگہ متبادل کا اعلان نہیں کیا تاہم توقع ہے کہ ان کی جگہ نوجوان بیٹسمین پرتھوی شا کو مل سکتی ہے۔
تازہ ترین