آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ذیقعد 1441ھ11؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسٹاک مارکیٹ، مندی برقرار، 100 انڈیکس مزید 121 پوائنٹس کم ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، فروخت کا دباو ،مندی کا رجحان برقرار، 100انڈیکس مزید 121پوائنٹس کم ہو گیا، سرمایہ کاری مالیت 19ارب 11کروڑ 21لاکھ روپے گھٹ گئی ، 59.59فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 2.11 فیصدزائد رہا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو متوقع گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے اور فرٹیلائزر شعبے میں جی آئی ڈی سی ختم ہونے کے پیش نظر ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں 100انڈیکس 42965پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں پھر فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 121.15 پوائنٹس کی کمی سے 42626.47پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 30انڈیکس 73.13پوائنٹس کی کمی سے 19722.71پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 72.66پوائنٹس کی کمی سے 29735.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 127کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 205میں کمی اور 12میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 19ارب 11کروڑ 21لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 80کھرب 14ارب 82کروڑ 4لاکھ روپے ہوگیا ۔منگل کو 17کروڑ 75لاکھ 67ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت 36لاکھ 69 ہزار شیئرز زائدہے۔

بزنس سے مزید