• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنر مندوں کی کمی، 3؍ لاکھ 40؍ ہزار غیر ملکی کارکنوں کے ٹارگٹ کو پورا کرنے میں جاپان کو مشکلات کا سامنا

ٹوکیو (عرفان صدیقی) حکومت جاپان کی جانب سے ملک میں ہنر مند کارکنوں کی قلت کو دور کرنے کیلئے اگلے پانچ سالوں میں تین لاکھ چالیس ہزار غیر ملکی کارکنوں کو جاپان لانے کے ٹارگٹ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس حوالے سے جاپانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اپریل سے تاحال جاپانی حکومت صرف ایک ہزار 24؍ افراد کو کام کرنے کا ویزا جاری کرسکی ہے لہٰذا اگلے پانچ سالوں میں 3؍لاکھ 40؍ ہزار افراد کا ٹارگٹ پورا کرنا ایک مشکل کام لگ رہا ہے جسکی اہم وجہ غیر ملکی کارکنوں کیلئے کڑی شرائط پوری کرنا بتایا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان آنے والے کارکنوں کو اپنے شعبے کے امتحان کے ساتھ ساتھ جاپانی زبان کا تحریری اور زبانی امتحان بھی پاس کرنا لازمی ہے جسکے باعث اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی کارکنوں کو منتخب کرنا مشکل ہورہا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ موجودہ سال میں غیر ملکی کارکنوں کو ویزے کے اجراء میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین