سکھر(بیورورپوٹ) سندھ ہائی کورٹ سکھر نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی، ہائیکورٹ کے جج نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی، دو جج پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں خورشید شاہ کے وکیل کے مطابق 29 جنوری کو عدالت کا اسپیشل بینچ سماعت کریگا۔