• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھرمیں زینب الرٹ بل کا جلد اطلاق بہت ضروری ہے،رحمٰن ملک

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ،این این آئی)چیئرمین سینٹ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک کی زیرصدارت بچوں کیخلاف جرائم روکنے کے زینب الرٹ بل کے موضوع پر اجلاس ہوا جس میں میجر جنرل (ر) سید خالد امیر جعفری، ایڈووکیٹ بابر سہیل، میجر جنرل (ر) مسرور احمد ، بریگیڈئیر (ر) اختر نواز جنجوعہ سمیت دیگر شریک ہوئے، رحمٰن ملک نے کہا کہ ریپ کے بعد قتل کی جانیوالی قصور کی سات سالہ بچی زینب کے نام سے بل وقت کی ضرورت ہے، ملک بھر میں آئے روز بچوں پر جنسی تشدد اور قتل کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، ہم اب تک بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام رہے ہیں، زینب واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور فیصلے آنے تک کیس کی پیروی کی۔
تازہ ترین