• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت میں وزیر اعلیٰ پانی کی لائنوں کا ذمہ دار نہیں ہوتا،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ صوبے کا وزیر اعلیٰ پانی اور سیوریج کی لائنوں کا ذمہ دار ہو بلکہ یہ کام منتخب میئرز، کونسلرز اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کا ہوتا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نےکہا ہے کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ کراچی والوں کیلئے دھابیجی میں پانی کی چند موٹریں نصب کر کے سندھ کی حکومتی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان کا افتتاح کر رہے ہیں، یہ دنیا کی عجیب ترین جمہوریت ہے، بلاول بھٹو زرداری امریکہ اور برطانیہ سمیت جن ترقی یافتہ اقوام کی مثالیں دیتے ہیں انکا نظام حکومت بالخصوص بلدیاتی نظام بھی دیکھیں اور سندھ کی عوام کو وہی نظام دیں، موجودہ نظام حکومت جمہوریت کی ناکامی اور جمہوریت کے نام پر عوام سے بدترین انتقام ہے۔ کراچی والوں کے لیے اہم ترین منصوبہ کے فور حکومتی نا اہلی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔
تازہ ترین