• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی،بیروزگاری کیخلاف خواتین کی ریلی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)آٹے ،چینی اور دیگر اشیائے نوردونوش کی قیمتوں میں اضافے، بیروزگاری کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین سٹی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔ قیادت رخسانہ غضنفر ، کوثر پروین نائب ناظمات شمالی پنجاب اور سٹی ڈسٹرکٹ کی ناظمہ نزہت بھٹی نے کی۔ خواتین نے بینرز اٹھائے مری روڈ پر مارچ کیا۔خواتین نے مہنگائی کے خلاف نعرہ بازی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہا کہ آٹے کے بحران نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک بحران پر بحران کا شکار ہورہا ہے۔عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔عوام کی امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے جو ملک کو مشکلات سے نکا ل سکتی ہے۔
تازہ ترین