• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ نے ’ڈیلیوری بوائے ‘ کو پیسے کیوں نہیں دیئے؟

اداکارہ ہانیہ عامر کے حالیہ ٹوئٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں  ڈونٹس بے حد پسند ہیں اور وہ ایسی زندگی چاہتی ہیں جس میں ڈونٹس ہر وقت ان کے پاس رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہانیہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا  کہ وہ ڈونٹس کے ڈبے کے پاس سوئی ہیں اور ایسی ہی زندگی وہ چاہتی ہیں۔

ہانیہ کے اس ٹوئٹ پر جہاں مداحوں نے پُرمزاح تبصرے کئے وہیں ساتھی اداکار بھی پیچھے نہ رہے اور اُن سے ڈونٹس کا ڈبہ مانگنے لگے مگر ہانیہ کو ڈونٹس کا ڈبہ کس نے دیا اس راز سے عاصم نے سب کو آگاہ کردیا۔

عاصم اظہر نے ہانیہ کو طنزاً جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی مہربانی میڈم، مگر ڈیلیوری والے کو بندہ ٹِپ بھی دے دیتا ہے۔‘

ہانیہ کے اس ٹوئٹ پر اداکار فہد مصطفی نے بھی جواب دیتے ہوئے ڈونٹس کی فرمائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے بھی تھوڑے سے ڈونٹس بھیج دیں، میں بھی زندگی جینا چاہتا ہوں۔‘

اس سے قبل ہانیہ عامر کی جانب سے فہد مصطفی کے لئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی تھی جس میں اداکارہ کا کہنا تھا وہ نئے سال میں  ٹِک ٹاک ویڈیوز بنائیں گی اور فہد مصطفیٰ کو مایوس کریں گی۔

یہ بھی دیکھئے:عاصم اظہر نے ریمپ پر ہانیہ عامر کے لئے گانا گایا


واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تو خوب ہیں، دونوں تقریبات میں ساتھ ساتھ دکھائی بھی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کی نوک جھونک سے ان کے چاہنے والے بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں ۔

تازہ ترین