• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے اپنے اور ہانیہ کے رشتے پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر گزشتہ کئی ماہ سے ایک ساتھ نظر آرہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے عاصم اظہر پہلی مرتبہ خاموشی توڑتےنظر آئے ہیں۔

View this post on Instagram

Impromptu

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on


میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے ایک انٹرویو میں اپنے اور ہانیہ کے رشتے پر کھل کر بات کی۔ دوران انٹرویو جب اُن سے ہانیہ سے تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرا دل کتنی تیزی سے دھڑک رہا ہے؟


عاصم اظہر نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ میں اس پوزیشن میں ہوں کہ اس کا جواب دے سکوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہے جو میری زندگی میں بہت زیادہ مثبت چیزیں لائی ہیں۔ جب وہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو زندگی بہت اچھی ہوتی ہے، ہم ہمیشہ ہنستے ہیں اور یہ بہت اچھا لگتا ہے کہ کوئی ایسا انسان آپ کے ساتھ ہو جو ہر کام میں آپ کی حوصلہ افزائی کرے۔

View this post on Instagram

@beoneshopone

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ’میں ہانیہ کی بہت عزت کرتا ہوں اور خود سے ہانیہ سے دوستی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔‘


گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے انہیں بہت زیادہ کمنٹس ملتے ہیں کہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ بہت زیادہ تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں اُن تمام لوگوں کو بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے خیالات کو سراہتا ہوں لیکن ایسا کرنے سے مجھے سکون ملتا ہےاور اگر مجھے کوئی کام سکون دے گا تو میں ہمیشہ اسی کا انتخاب کروں گا۔

View this post on Instagram

Matching jackets + elevator mirror = this

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


انہوں نے کہا کہ اگر مجھے دنیا کے ساتھ اپنی تصاویر اور بہترین لمحات شیئر کرنے میں سکون ملتا ہے توانہیں ایسا کرنےدیا جائے۔

دوسری جانب عاصم اظہر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ ٹیلی فلم میں کام اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک بہت اچھا پراجیکٹ تھا اور وہ موقع بھی ایسا تھا جس میں مجھے اُس شخصیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا جس کے ساتھ مجھے گھومنا پسند ہے۔

View this post on Instagram

Happy Birthday you beautiful. ️

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


واضح رہے کہ رواں سال ہانیہ عامر کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر عاصم اظہر نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کی گئیں تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


اس کے علاوہ فیشن پاکستان ویک میں ریمپ پر واک کے دوران بھی دونوں کی خوبصورت کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیےتھے۔

تازہ ترین