آپ آف لائن ہیں
ہفتہ3؍شعبان المعظم 1441ھ28 ؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خطرناک سنگل نے کھلاڑی کو اسپتال پہنچا دیا



بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیٹس کے بیٹسمین سیم ہارپر ایک خطرناک سنگل لیتے ہوئے بولر سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے، ان کی گردن میں شدید چوٹ آئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

میلبرن میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے میچ میں ہوم ٹیم کے سیم ہارپر نے حریف ٹیم ہوبارٹ ہریکنز کے بولر نیتھن ایلس کی گیند پر اسٹروک کھیلا اور رنز بنانے کے لیے دوڑے اور اس کوشش میں وہ بولر سے ٹکرا کر گردن کے بل زمین پر گر پڑے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ اتنا شدید تھا کہ سیم کو تکلیف کے باعث میدان چھوڑنا پڑا اور میچ میں گردن پر چوٹ لگنے کے قانون کے تحت ان کی جگہ ٹوم کوپر کو میچ میں شامل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق سیم ہارپر اب فٹ ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ میچ میں ہوبارٹ ہاریکنز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور میلبرن کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف ملاجس کے تعاقب میں وہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز ہی بناسکی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید