• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے چھوٹی فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ

دنیا کی سب سے چھوٹی فلائنگ کار


جاپانی کمپنی نے دنیا کی سب سے چھوٹی فلائنگ کار تیار کرلی ہے جسے موسم سرما میں عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

اسکائی ڈائیور نامی چھوٹی فلائنگ کار کا دسمبر 2019میں کامیاب تجربہ کیا گیا تھاجسے انسانی پائلٹ نے اُڑانے کے فرائض انجام دیئے جبکہ اس سے قبل ریموٹ کنٹرول کے ذریعے  فلائنگ  کار کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

  فلائنگ کار میں چار ڈرون کی طرح کے پروپیلرز نصب ہیں جس میں ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  اڑان بھر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے چھوٹی  فلائنگ  کار 2023میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین