• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 2020ء کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

سندھ میں سال 2020ء کا پہلا پولیو کے وائرس کا کیس سامنے آ گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سیل کے ترجمان کے مطابق سندھ کے شہر ٹنڈو اللّٰہ یار کی رہائشی 7 ماہ کی بچی کے پولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کا کہنا ہے کہ مذکورہ متاثرہ بچی کو مختلف مہموں کے دوران 3 بار انسداد ِپولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جس کے باوجود اس میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

پولیو کے حوالے سے گزشتہ سال 2019ء بدترین رہا جب ملک بھر میں 136 پولیو کے کیسز ریکارڈ کیے گئے، پولیو کی یہ شرح 2014ء کے بعد بلند ترین ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مستونگ، سبی، ہرنائی میں پولیو مہم 2 روز کیلئے ملتوی

2014ء میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔

تازہ ترین